• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کا احتجاج، مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد کرنے کا مقدمہ درج

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے دوران مشکوک شخص سے اسلحہ برآمد کیے جانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مشکوک شخص کے خلاف تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم عارف کے قبضے سے 30 بور پسٹل اور 4 گولیاں برآمد ہوئیں، ملزم پسٹل رکھنے کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہ کر سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح شخص بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں اور ایم پی ایز کے قریپ موجود تھا۔

تھانہ صدر بیرونی پولیس نے مسلح شخص کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید