• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کیخلاف مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات ہونی چاہیے تھیں، وزیر داخلہ سندھ

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونی چاہیے تھیں۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ حافظ نعیم کو پیغام پہنچایا ہے سندھ اسمبلی کی سڑک بند نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم اور جماعت اسلامی نے احتجاج کرنا ہے تو مرکزی سڑک پر نہیں، بلکہ سروس روڈ پرکریں، اگر احتجاج کرنا ہے تو پریس کلب کے باہر کریں۔

وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے نہیں دیں گے، شاہراہ بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں۔

ان کا کہا کہ زبردستی دکانیں بند کرائیں تو قانون حرکت میں آئے گا، جماعت اسلامی نے شارع فیصل بند کرکے قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ 

ضیاء الحسن لنجار نے یہ بھی کہا کہ شارع فیصل بند کرنے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہونے چاہیے تھیں، ایسا ہو تو آئندہ کسی کو سڑک بند کرنے کی ہمت نہیں ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید