• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی ختم کرنے کیلئے اسکے اسباب کا سدباب کرنا ہو گا: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لیے اس کے اسباب کا سدباب کرنا ہو گا۔

لاہور میں امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا اور بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گورننس بہتر ہے تو اسکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کیوں کیا جا رہا ہے؟

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پنجاب میں غیر جمہوری، عوام دشمن بلدیاتی قانون لے کر آئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید