• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے بشریٰ بی بی حلال کرپشن کرواتی رہیں: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ چار سال تک کوچ اور پیرنی نے بانیٔ پی ٹی آئی کو بیوقوف بنایا، تبدیلی اور کرپشن کے خاتمے کے دعویدار سے بشری بی بی حلال کرپشن کرواتی رہیں۔

عالمی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق خصوصی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جریدے کی بشریٰ بی بی پر رپورٹ 100 فیصد درست اور حقائق کے مطابق ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہو رہے ہیں، رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنکی، گوگی، کوچ اور بزدار نے مل کر بانی پی ٹی آئی کو چار سال ڈگڈی پر نچایا، جادو ٹونے سے جعلی پیرخانے چلتے ہیں، ملک اور معیشت نہیں چلتے۔

عظمیٰ بخاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مخالفین کو دیوار میں چنوانے والوں کی روحانیت تین سال سے دفن ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور رانا ثناءاللّٰہ کو بشریٰ بی بی کی فرمائش پر مینٹل ٹارچر کیا جاتا تھا، آج مریم نواز کی حکومت میں بشریٰ بی بی کو جیل میں بی کلاس کی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں، یہ اپنا اپنا ظرف ہے۔

قومی خبریں سے مزید