وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے صوبے کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔
پشاور میں تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وفاق اپنی ذمے داری نبھائے، نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں صوبے کا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قانون میں کسی کو استثنیٰ نہیں دیں گے، پالیسیاں عوامی مفاد میں بنیں گی۔
وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے اب تک 700 ارب روپے بنتے ہیں، جن میں سے 500 ارب روپے تاحال باقی ہیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ نیٹ ہائيڈل پرافٹ میں بھی وفاق پر خیبر پختون خوا کے 2 ہزار 200 ارب روپے بقایا ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی نے یہ بھی کہا کہ عوام مطمئن رہیں، سیاسی جدوجہد سے بانی کے وِژن کے مطابق کام کریں گے، اس بار زیادہ ڈیلیور کر کے دکھائیں گے۔