• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوگرا نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی مقررہ قیمتوں سے زائد فروخت کا نوٹس لے لیا۔ 

اوگرا کے ترجمان کے مطابق اوگرا انفورسمنٹ ٹیم نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائیاں کی ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق فتح جنگ روڈ، ترنول کے قریبی علاقوں میں اوور چارجنگ پر 3 ایل پی جی پلانٹس سیل کیے گئے ہیں۔ 

ترجمان کے مطابق مقررہ قیمتوں سے زائد چارج کرنے والے ایل پی جی پلانٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ 

اوگر کے ترجمان کے مطابق اوگرا کی ٹیموں کو مختلف شہروں میں قیمتوں کی نگرانی اور چیکنگ کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید