• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ کا مقدمہ اقوامِ متحدہ جانا چاہیے: حافظ نعیم الرحمٰن

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن—فائل فوٹو

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ غزہ کا مقدمہ اقوامِ متحدہ میں جانا چاہیے۔

لاہور میں جماعتِ اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس پر بات نہیں ہوئی۔

امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ یہ لوگ غزہ میں امن قائم کرنے کی بات کرتے ہیں، مغربی کنارے کا ذکر نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ بار بار حماس کو غیر مسلح کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے جو ہتھیار استعمال کیے ان سے انسانوں کے جسم راکھ بن گئے۔

قومی خبریں سے مزید