نومبر کیلئے ایل این جی مہنگی کر دی گئی۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں ایل این جی کی قیمت 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی 0.16 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو جبکہ سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی 0.22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.39 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی قیمت 11.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگی۔