وزارتِ قانون و انصاف کی وفاقی خصوصی عدالتوں کی کارکردگی سے متعلق دستاویزات سامنے آ گئیں۔
وزارتِ قانون و انصاف کی دستاویزات کے مطابق جنوری 2023ء سے اب تک وفاقی عدالتوں میں کل 2 لاکھ 40 ہزار 52 کیسز فائل ہوئے۔
ملک کی 170 وفاقی عدالتوں اور ٹریبونلز میں کیس فلو مینجمنٹ سسٹم فعال کر دیا گیا ہے جبکہ ان عدالتوں اور ٹریبیونلز میں اس وقت 1 لاکھ 24 ہزار 944 کیسز زیرِ التواء ہیں۔
جنوری 2023ء سےاب تک مجموعی طور پر 1 لاکھ 15 ہزار 108 کیسز نمٹائے جا چکے ہیں۔
39 فوجداری عدالتوں اور 14 جیلوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
ایپلیٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو میں سب سے زیادہ 1 لاکھ 12 ہزار 496 کیسز فائل ہوئے ہیں۔
بینکنگ کورٹس میں فائل 79 ہزار 326 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 48 ہزار 972 نمٹا دیے گئے۔
منشیات کی خصوصی عدالت میں 5 ہزار 299 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 2 ہزار 462 کیسز نمٹا دیے گئے۔
ڈرگ کورٹس میں کُل 2 ہزار 727 کیسز درج ہوئے جن میں سے 1 ہزار 700 کے فیصلے سنا دیے گئے۔
کسٹم، ٹیکسیشن اور اینٹی اسمگلنگ کورٹس میں 2 ہزار 443 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 1ہزار 436 زیرِ التواء ہیں۔
پراپرٹی ٹریبونل میں کل 3 ہزار 545 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 2 ہزار نمٹا دیے گئے۔
انشورنس اپیلیٹ ٹریبونل میں 1 ہزار 246 کیسز فائل ہوئے، جن میں سے 809 کے فیصلے ہو چکے ہیں۔
نیپرا میں 1 ہزار 83 کیسز میں سے 551 نمٹائے گئے ہیں۔
دوسری جانب احتساب عدالتوں میں 575 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 264 زیرِ التواء ہیں۔
گیس یوٹیلیٹی کورٹ میں 571 کیسز میں سے 448 تاحال زیرِ التواء ہیں۔
اینٹی ڈمپنگ اپیلیٹ ٹریبونل میں 356 کیسز میں سے 272 نمٹا دیے گئے ہیں، فارن ایکسچینج ریگولیشن اپیلیٹ بورڈ میں 330 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 186 زیرِ التواء ہیں۔
کمپٹیشن اپیلیٹ ٹریبونل میں 256 کیسز میں سے 191 نمٹائے جا چکے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی عدالتوں میں کل 243 کیسز فائل ہوئے جن میں سے 147 کےفیصلے سنائے گئے۔
میڈیکل ٹریبونل میں 82 کیسز فائل ہوئے، صرف 6 نمٹائے گئے ہیں۔
انوائرنمنٹل پروٹیکشن ٹریبونل میں 78 کیسز میں سے 61 کے فیصلے سنا دیے گئے۔
کمرشل کورٹس میں 23 کیسز فائل ہوئے جو تمام تاحال زیرِ التواء ہیں۔
وزارتِ قانون و انصاف کی دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کورٹ میں 7 میں سے 5 کیسز نمٹا دیے گئے۔