• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہانیہ کا سیٹ پر رویہ کیسا؟ نعیمہ بٹ کے بیان میں کتنی صداقت؟، توثیق حیدر نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اور سینیئر میزبان و اداکار توثیق حیدر نے ساتھی اداکارہ نعیمہ بٹ کے اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق بیان پر لب کشائی کر دی۔

حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے مختلف امور پر بات چیت کی اور ساتھ ہی اداکارہ ہانیہ عامر سے متعلق نعیمہ بٹ کے بیان کو مسترد کر دیا۔

دوران انٹرویو میزبان نے اداکار سے سوال پوچھا کہ آپ نے ہانیہ عامر کے ساتھ کام کیا ہے، لیکن نعیمہ بٹ نے ہانیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کیمرے کے سامنے بہت اچھی بنتی ہیں اور نئے آنے والوں کو لفٹ نہیں کرواتی، اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کی اپنی اپنی رائے اور تجربہ الگ ہوسکتا ہے لیکن ہانیہ عامر کے ساتھ میرا تجربہ بہت اچھا رہا، وہ ہمیشہ مجھ سے احتراماً اٹھ کر ملتی اور سلام دعا کرتی تھیں۔

انہوں نے ہانیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہترین اداکارہ اور شخصیت کی مالک ہیں، ہمیشہ اپنے سینئرز کو عزت دیتی ہیں، میری خواہش ہے کہ وہ مزید کامیابیاں حاصل کرے۔

اس کے ساتھ ہی توثیق حیدر نے اداکارہ نعیمہ بٹ کی بھی تعریف کی اور انہیں منجھی ہوئی اداکارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی شاندار اداکارہ اور بہترین شخصیت کی مالک ہیں۔

سینئر اداکار کا کہنا ہے کہ میرا تجربہ دونوں اداکاراؤں کے ساتھ اچھا رہا لیکن ان دونوں کا آپس میں کام کرنے کا تجربہ کیسا تھا، اس حوالے سے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید