• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں، اختیار ولی خان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیراعظم کے کوارڈینیٹر برائے خیبر پختونخوا اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وادی تیراہ میں منشیات کے کارخانے لگے ہیں۔ 

اپنے بیان میں اختیار ولی نے کہا کہ یہی پیسہ دہشت گردی کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔ ضلع خیبر سے منشیات پورے ملک میں اسمگل ہوتی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ منشیات کے دھندے میں پی ٹی آئی کے لوگ ملوث ہیں۔ منشیات کا پیسہ سرحد پار بھی جاتا ہے۔

انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ اپنے ضلع میں منشیات کے خلاف کارروائی کریں، جس وزیراعلیٰ کے حلقے میں منشیات تیار ہو اسے استعفا دے دینا چاہیے۔

اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے منشیات کی تردید کرکے حقائق کی نفی کی، وزیراعلیٰ سے کہا کہ منشیات اسمگلنگ کے راستے بند کریں لیکن انہوں نے وزیر اطلاعات سے پریس کانفرنس کرائی کہ ایسا نہیں۔

اختیار ولی خان نے مزید کہا کہ مکروہ دھندے سے کمائے جانے والے پیسے ریاست کے خلاف استعمال ہوتے ہیں، منشیات کا پیسہ گولہ باردو کی تیاری کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید