اسلام آباد میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی کے دوران ایک مسافر کو عمرہ ویزے کی آڑ میں غیر قانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا، ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ مسافر مختلف ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
مزید تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ مسافر کو رواں سال اٹلی سے غیر قانونی ہجرت پر ڈی پورٹ بھی کیا گیا تھا۔
ترجمان نے بتایا کہ مسافر کے موبائل فون سے ٹیمپرڈ ریزیڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا، جبکہ وہ سعودی عرب سے جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش کر رہا تھا۔