پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ’عاصم علی‘ سے ملوا دیا۔ گزشتہ رات 12 بجتے ہی اپنا نیا البم اسپاٹیفائے پر ریلیز کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار نے مختصر ویڈیو شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے طویل کیپشن میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ ’میری اماں کے دل سے نکلا ایک نام، آج رات آپ سب کا ہوجائے گا۔‘
انہوں نے بتایا کہ اس البم میں ایسے گانے ہیں جو میں نے انتہائی ایمانداری سے لکھے ہیں، کچھ گانے 6-7 سال پرانے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ یہ گانے آپ لوگ سنیں گے کیونکہ میں نے ہمیشہ یہی سوچا تھا کہ میں ایک مخصوص انداز کی موسیقی کروں گا۔
عاصم اظہر نے مزید لکھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میں نے محسوس کیا کہ موسیقی میں اگر ایمانداری نہ ہو تو کچھ بھی نہیں ہے، تو آج میرے دل اور روح سے نکلا کافی کچھ آپ سب کا ہوجائیگا۔ امید ہے آپ اسے دل سے اپنائیں اور پسند کریں گے۔
گلوکار کے مطابق یہ ان کی پہلی البم تو نہیں البتہ پہلی انڈیپنڈنٹ البم ہے، جس میں سب کچھ ان کا اپنا ہے، جس پر انہیں فخر ہے اور اس کے لیے وہ کافی پُرجوش ہیں۔
عاصم اظہر کے مطابق ان کی نئی البم نے ریلیز ہونے سے پہلے ہی ملکی سطح پر ’پری سیو‘ کا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔