• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمٰن اور آرنو کریمر کا ’جلال الدین رومی‘ پر فلم بنانے کا اعلان

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اکیڈمی ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار اے آر رحمٰن اور ہالی ووڈ پروڈیوسر آرنو کریمر نے 13ویں صدی کے صوفی شاعر ’مولانا جلال الدین رومی‘ کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کیا ہے۔

اے آر رحمٰن سے انٹرویو کے دوران جب یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کو یہ فلم بنانے کا خیال کیسے آیا تو اُنہوں نے جواب میں کہا کہ جلال الدین رومی کی اپنی منفرد پہچان ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ جب کسی انسان کو واقعی تکلیف پہنچتی ہے تو اس دکھ سے اس کی زندگی یا روحانیت میں ایک نئے دور کا آغاز ہوتا ہے۔ 

بھارتی موسیقار نے کہا کہ جہاں گفتگو ثقافتوں اور عقائد سے بالاتر ہوجاتی ہے، وہی رومی کے فلسفے کی بنیاد ہے جیسا کہ رومی کہتے ہیں کہ’حق و باطل سے پرے کہیں باغ ہے، میں آپ کو وہاں ملوں گا‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم انسان ایک دوسرے پر تنقید کرتے ہیں، اچھائی اور برائی کی تقسیم کرتے ہیں لیکن ان سب سے بڑھ کر خدا کا نور ہے جو ہم میں سے ہر ایک میں موجود ہے اور عقائد سے قطع نظر ہمیں انسانیت کے مرکز سے جوڑتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید