شہزادی ڈیانا کے ملبوسات ڈیزائن کرنے کے لیے مشہور ڈیزائنر پال کوسٹیلو 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
پال کوسٹیلو کے برانڈ نے اپنے بیان میں ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ پال کوسٹیلو مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں اور زندگی کے آخری دنوں میں ان کی اہلیہ اور ساتوں بچے ان کے پاس لندن میں موجود تھے۔
پال کوسٹیلو 1945ء میں ڈبلن میں پیدا ہوئے اور پیرس کے چیمبری سنڈیکل ڈی لا ہوٹی کوٹور سے اپنے شاندار کیریئر کا آغاز کیا۔
اُنہوں نے 1983ء سے لے کر 1997ء تک ان کے ذاتی ڈیزائنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔