• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد (عاطف شیرازی) اوگرانےگیس کی قیمتوں میں7.14 فیصدتک اضافے کی منظوری دیدی۔ اوگرا نے رواں مالی سال کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی ہے، سوئی سدرن کیلئے گیس118 روپے47پیسےفی ایم ایم بی ٹو مہنگی کرنے اور سوئی سدرن کیلئےگیس کی قیمت میں یہ اضافہ7.14 فیصد بنتا ہے، اس طرح سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمتوں میں4.89 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سوئی ناردرن کیلئے یہ اضافہ86 روپے30 پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو بنتا ہے۔ سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت 1777روپے02پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائیگی جبکہ سوئی ناردرن کیلئے گیس کی قیمت 1852روپے 80پیسےفی ایم ایم بی ٹی یو ہوجائیگی۔ اوگرا نے سابقہ شارٹ فال میں گیس کمپنیوں کیلئے 60ارب 88کروڑ روپے ایڈجسٹمنٹ کی بھی اجازت دی۔

اہم خبریں سے مزید