اسلام آباد( نیو زرپورٹر، نامہ نگار خصوصی ) وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے سعودی افواج کے کمانڈر کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم ظا ہر کیا ۔ شہباز شریف نے جنرل الرویلی کا خیرمقدم کیا اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ہر وقت غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو سراہا ، پاک سعودی عرب عسکری قیادت نے دفاع، سکیورٹی اور انسدادِ دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر گفتگو کی ۔تفصیلات کے مطا بق وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے گزشتہ روز سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے ملاقات کی ۔