• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل صنعت کا حکومتی پالیسیوں میں’بنگلہ دیش ماڈل‘ اپنانے کا مطالبہ

اسلام آباد (مہتاب حیدر) پاکستان کی اسٹیل انڈسٹری نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بنگلادیش کے ماڈل کو اپنائے۔ اس سلسلے میں انڈسٹری نے ملک کی مشکلات کا شکار اسٹیل انڈسٹری کو سہارا دینے کے لیے چار اہم تجاویز پیش کی ہیں۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف لارج سٹیل پروڈیوسرز کی جانب سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق، بنگلہ دیش کے معاملے میں، دستاویزی شعبوں کو ٹیکس اور دیگر مراعات کے ساتھ رسمی شعبے کے لیے سازگار پالیسیوں کو اپنانے، اور اس کے ساتھ ساتھ، مقامی فروخت پر کم ٹیکسز، خاص طور پر کم سیلز ٹیکس نے، بنگلہ دیش کو سٹیل کی طلب میں اضافے سے فائدہ اٹھانے میں مدد کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید