کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ/ آئینی بینچ سے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی مرحوم کی صاحبزادی نے پاکستان واپسی کے لیےرجوع کرلیا۔عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار یا ان کے اٹارنی کہاں ہیں؟ درخواست گزار کے وکیل عامر رضا نقوی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے پاکستانی سفارت خانے میں پیش ہوکر وکالت نامے کی تصدیق کی ہے۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کم از کم اٹارنی کو عدالت میں موجود ہونا چاہیے ۔عامر رضا نقوی ایڈووکیٹ نے معزز عدالت کو آگاہ کیا کہ پشاور ہائیکورٹ نے اس صورتحال میں درخواستیں قبول کرنے کا فیصلہ دیا ہے۔