• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر شہزاد کی اہلیہ سے پہلی ملاقات اور مدینہ منورہ میں نکاح کی کہانی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اداکار، ماڈل اور گلوکار عمر شہزاد نے حال ہی میں اپنے نکاح اور شادی سے متعلق خوبصورت تفصیلات شیئر کیں۔ 

عمر شہزاد نے ماڈل شانزے لودھی سے شادی کرکے اپنی زندگی کا نیا سفر شروع کیا، جس نے ان کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

عمر شہزاد نے ایک شو میں بتایا کہ میری اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات ایک فیملی گیٹ ٹوگیدر میں ہوئی تھی، دونوں خاندان ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے بعد میں بھی ہم کئی بار اپنے خاندانوں کے ساتھ ہی ملے اور جلد ہی ہمیں احساس ہوگیا کہ ہم ایک دوسرے کے لیے ہی بنے ہیں۔

 انہوں نے بتایا کہ یہ سب بہت تیزی سے ہوا اور ہم دونوں اصل میں ایک دوسرے کو شادی کے بعد ہی پوری طرح سے جان پائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ہمیشہ خواہش تھی کہ نکاح مدینہ منورہ میں ہو، جب میں نے یہ بات اپنی اہلیہ سے شیئر کی تو ان کی سوچ بھی بالکل وہی نکلی، پھر دونوں خاندانوں نے باہمی مشاورت سے مدینہ منورہ جانے کا فیصلہ کیا، یوں ہمارا نکاح مقدس سرزمین پر انجام پایا جبکہ شانزے نے اپنا پہلا عمرہ بھی میرے ساتھ ہی ادا کیا۔

عمر شہزاد نے مزید کہا کہ مجھے نکاح کی تاریخ کئی بار تبدیل کرنا پڑی تاکہ دونوں خاندانوں کے شیڈول ایک ساتھ ہوسکیں، لیکن آخرکار سب مل کر مدینہ پہنچے اور ہماری خواہش پوری ہوگئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید