• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدگی کی خبریں مسترد، آئمہ بیگ نے شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کردی

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کے حوالے سے زیر گردش خبروں کا جواب دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر واپسی کے ساتھ ہی ایک ویڈیو شیئر کرکے تمام قیاس آرائیوں کا دم توڑ دیا۔

آئمہ بیگ نے رواں ماہ کے آغاز میں اچانک اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ غیر فعال کردیا تھا، جس کے ساتھ ہی ان کی شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ ہوگئیں تھی۔


گلوکارہ کے اس طرح اچانک سوشل میڈیا سے غیر معال ہونے پر مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور قیاس آرائیاں کی جا رہیں تھی کہ شادی کے مختصر عرصے کے بعد ہی ممکنہ طور پر ان کی اور زین احمد کی علیحدگی ہوگئی ہے۔

تاہم اب آئمہ بیگ نے ناصرف انسٹاگرام پر واپسی کے ساتھ کسی بڑی چیز کے آنے کا عندیہ دیا ہے بلکہ انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان دونوں کو خوش و خرم دیکھا جا سکتا ہے ، اس ویڈیو کے ساتھ ہی گلوکارہ نے علیحدگی سے متعلق تمام زیر گردش خبروں کو مسترد کردیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید