• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ اپنی پسند کی جرسی، جیکٹ پہن سکتے ہیں: محکمہ تعلیم سندھ کی اسکولوں کو ہدایت

سندھ کے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرد موسم کے پیشِ نظر طلبہ کے لیے یونیفارم پالیسی میں نرمی کریں اور انہیں مناسب گرم لباس پہننے کی مکمل اجازت دی جائے۔ 

یہ ہدایت ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رجسٹریشن پروفیسر رفیعہ ملاح کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق سردی کے موجودہ موسم میں طلبہ کی صحت، آرام اور تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بچوں کو سوئٹر، جیکٹ، کوٹ، بلیزر، ٹوپی، موزے اور ضرورت کے مطابق کسی بھی قسم کا گرم لباس پہننے کی اجازت دیں۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسکول انتظامیہ اس ہدایت پر ’’اصل روح‘‘ کے مطابق عمل کرے اور اس عرصے کے دوران گرم کپڑوں کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی عائد نہ کی جائے، تاکہ بچے موسمِ سرما کی شدت سے محفوظ رہ سکیں۔

قومی خبریں سے مزید