جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کی تبدیلی کے بعد بھی امن نہیں آیا ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج سے بھی امن نہیں آئے گا بلکہ صورتحال مزید خراب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ بدلنے سے امن نہیں آیا، پارلیمنٹ اس وقت ربڑ اسٹمپ بن چکی ہے، سیاستدان صرف انگوٹھا لگانے کے لیے تیار رہتے ہیں۔
جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ ملک میں پائیدار استحکام کا واحد راستہ صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ہیں۔