• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے احتجاج، جلسے، جلوس پر پابندی

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

جڑواں شہروں پنڈی اور اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ ہر قسم کے احتجاج جلسے جلوس پر پابندی ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔

اعلامیہ میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شاہد خٹک نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ کل کوئی مظاہرہ نہ ہو کوئی دھرنا نہ ہو تو شام چار بجے تک بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروا دے۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا کہ دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا، اگر وہ احتجاج میں پولیس کو لے کر آتے ہیں اور لاء اینڈر آرڈر کی صورتحال پیدا کرتے ہیں تو قانون اپنا راستہ لے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں ان کا کہنا تھا اگر انہوں نے کوئی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پیدا نہ کی اور پُرامن احتجاج کیا تو کچھ نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید