• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

"جو کاٹتے ہیں وہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہیں" کتا بھارت میں مرکزی موضوع بن گیا

نئی دہلی (جنگ نیوز) کتا بھارت میں مرکزی موضوع بن گیا، "جو کاٹتے ہیں وہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہیں" رینوکا چودھری کے بیان پر ہنگامہ،’کتے پارلیمنٹ میں داخل ہو سکتے ہیں‘ راہول گاندھی کا جواب، بی جے پی کا سخت ردعمل، بھارتی میڈیا کے مطابق رینوکا چودھری کے اس متنازع تبصرے کے بعد کہ ’’جو کاٹتے ہیں وہ پارلیمنٹ کے اندر بیٹھے ہیں‘‘، راہول گاندھی نے صحافیوں سے گفتگو میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ’’کتّا تو آج کا مرکزی موضوع ہے‘‘ اور سوال اٹھایا کہ ’’بیچارا کتّا کیا کر گیا، کیا اسے آنے کی اجازت نہیں؟‘‘ جب صحافیوں نے بتایا کہ ضابطوں میں پالتو جانوروں کے داخلے کا ذکر تو نہیں لیکن اجازت بھی نہیں، تو راہول گاندھی نے پارلیمنٹ کی عمارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، ’’لیکن یہ تو اندر آ جاتے ہیں‘‘ جس پر وہاں موجود افراد ہنس پڑے۔
اہم خبریں سے مزید