• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے پیسوں سے عیاشیاں ہو رہی ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ریاست ٹیکس جمع کرتی ہے تو امن بھی دے، ہمارے پیسوں سے یہ لوگ عیاشیاں کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی میں گٹر میں بچے گر جاتے ہیں، یہ کہتے ہیں گٹر پر ڈھکن الخدمت لگائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم گٹروں پر ڈھکن بھی لگا لیں گے لیکن کراچی کو حق کون دے گا؟

حافط نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پُرامن سیاسی مزاحمت جاری رکھیں گے، احتجاج ہمارا حق ہے اس پر قدغن نہیں لگانی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان میں میڈیا پر پابندی لگائی جاتی ہے، سب کنٹرول کیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید