• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خودکش حملہ آور کو عدالت میں جانے کا موقع نہیں ملا تو اس نے پولیس وین پر حملہ کیا: وزیرِ داخلہ

وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی—فائل فوٹو

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، اس لیے اُس روز خود کش حملہ آور آدھا گھنٹہ باہر کھڑا رہا، خود کش حملہ آور کو اندر جانے کا موقع نہیں ملا تو اس نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی اور ڈسکشن ہو، اعظم نذیر تارڑ ہر جگہ وکلاء کی بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اعظم نذیر تارڑ آپ لوگوں کی فلاح کے لیے کام کر رہے ہوتے ہیں، میں پولیس کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جی الیون سے متعلق آپ نے جو بات کی ہے، مجھے میرے چیئرمین نے صرف آرڈر کرنا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم کل سے ہی چیزوں کو پراسیس کر دیں گے، ہم بھی دھڑے والے لوگ ہیں اور ہمارا دھڑا احسن بھون والا ہے۔

قومی خبریں سے مزید