کراچی میں بچے کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی ٹیم بچے کے گھر پہنچ گئی۔
نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے معاملے میں کراچی پولیس چیف کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
کمیٹی میں ڈی آئی جی ایڈمن احمد نواز چیمہ، ایس ایس پی ایسٹ کمیٹی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن سینٹرل انعم تجمل شامل ہیں۔
تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے ذمے داروں کا تعین کرے گی اور رپورٹ مکمل کرکے کراچی پولیس چیف کو ارسال کرے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی کی ممبر انعم تجمل بچے کے گھر پہنچی ہیں، وفد کی صورت میں پہنچنے والی پولیس ٹیم نے اہلخانہ سے ملاقات کی، اس موقع پر بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔