• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر کولمبو پہنچ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پاکستان کا خصوصی سی 130 طیارہ امدادی ٹیم اور سامان لے کر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو پہنچ گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سری لنکا میں امداد کے لیے پاک آرمی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور سامان بھیجا گیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سری لنکا کے نائب وزیر بندر گاہ اور پاکستان ہائی کمشنر سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کا استقبال کیا۔ 

اعلامیہ کے مطابق سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کی جانب سے جلد 200 ٹن کی امداد براستہ سمندر بھی پہنچ جائے گی۔

سری لنکا کے نائب وزیر نے پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستان کے امدادی دستے کا شکریہ ادا کیا۔

اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید