• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، بنگلہ دیشی ہائی کمشنر

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے میں پیشرفت ہوئی ہے۔ اسلام آباد میں بنگلادیشی ہائی کمشنر اقبال حسین خان نے اس حوالے سے کہا کہ پاکستان سے فضائی رابطہ دسمبر سے شروع کرنے کی حتمی تیاریاں کر رہے ہیں۔ 

بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں تین پروازیں کراچی آئیں گی۔ 

بنگلادیشی ہائی کمشنر سے سوال کیا گیا کہ بنگلا دیش کی ایئر لائن کون سے راستے سے کراچی آئے گی؟ تو انھوں نے کہا ہمارے طیارے بھارت کی فضائی حدود کے اوپر سے آئیں گے۔

قومی خبریں سے مزید