• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد غزہ پر امریکی امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگا، اسرائیلی وزیراعظم کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی) اسرائیلی وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر امریکی امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز جلد ہوگا، حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کی ڈیمیلٹیرائزیشن بڑے چیلنج، تیسرے مرحلے میں ریڈیکلائزیشن کا خاتمہ کیا جائے گا، خطے میں امن کے نئے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے اس ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کروں گا۔ ایک پریس کانفرنس میں اسرائیلی وزیراعظم بینیامین نیتن یاہو کا کہنا تھا وہ امریکی ثالثی والے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کے کامیاب اختتام کے بعد بہت جلد دوسرے مرحلے میں داخل ہوں گے، جسے وہ زیادہ مشکل اور حساس قرار دے رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں حماس کے قبضے میں لیے گئے 47 قیدیوں کو رہا کیا گیا، جن میں زندہ اور مردہ دونوں شامل تھے، تاہم ایک اسرائیلی پولیس افسر کی لاش ابھی تک بحال نہیں ہوئی۔ نتن یاہو کے مطابق دوسرے مرحلے کا سب سے بڑا چیلنج حماس کی غیر مسلح کاری اور غزہ کی ڈیمیلٹیرائزیشن ہے، جس کے ذریعے علاقے میں فوجی تناؤ کو کم کرنا اور مقامی سطح پر استحکام قائم کرنا مقصود ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تیسرے مرحلے میں غزہ کی ریڈیکلائزیشن کے خاتمے کی کوششیں شامل ہوں گی، جسے انہوں نے ماضی میں جرمنی، جاپان اور خلیجی ممالک کی مثالوں سے ممکن قرار دیا۔
اہم خبریں سے مزید