• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے میر پور خاص ڈویژن میں 700 سرکاری اسکولوں کی بندش کا نوٹس

کرا چی (اسٹاف رپورٹر ) صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ میر پو ر خا ص ڈو یژن میں 700سر کا ر ی اسکو لز کی بندش ،لا ڑ کا نہ میں ہید مسٹریس کی تعینا تی پر تنا زع ،در س و تدریس معطل ہو نے اور پڈ عیدن میں اسکو ل کے کمرو ں کی تعمیر میں نا قص میٹریل کے استعما ل کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے متعلقہ ڈائریکٹر ز ایجو کیشن کو سخت ہدایات کی ہیں کہ وہ مذکو رہ صو ر تحا ل پر فو ر ی رپو ر ٹ مرتب کرکے  سیکریٹری تعلیم سندھ کو روا نہ کریں ۔یہا ں جا ر ی ہو نے والے ایک بیا ن میں صوبا ئی وزیر تعلیم جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ میر پو ر خا ص ڈو یژن میں اسکو لز کی بندش کے نتیجے میں ہزاروں طا لب علمو ں کی تعلیم  متا ثر نہیں ہو نی چاہئے اور فو ر ی طور پر مذکو رہ بند اسکو لز کھو لنے کی ہدا یا ت جا ر ی کر دی گئیں ہیں تا کہ ہزا رو ں طا لب علمو ں کا قیمتی سال بچا یا جا سکے ۔علا وہ ازیں انہو ں نے ڈائریکٹر ایجو کیشن لا ڑ کا نہ رضیہ بیگم پٹھان کو بھی ہدا یت کی ہے کہ گو ر نمنٹ گر لز ہا ئی سیکنڈر ی اسکو ل میں ہیڈ مسٹریس کی تعینا تی کے مسئلے کو فو ر ی حل کریں تا کہ لڑ کیو ں کی تدریس کے عمل میں کو ئی رکا وٹ نہیں ہو ۔صوبا ئی وزیر تعلیم نے گو ر نمنٹ ہا ئر سیکنڈر ی اسکو ل پڈ عیدن میں کمرو ں کی تعمیر میں نا قص میٹریل کے استعما ل کی شکا یت پر متعلقہ انجینئر ایجو کیشن ورکس کو رپو ر ٹ پیش کر نے کی ہدا یت کرتے ہو ئے سیکریٹری تعلیم کو اس معا ملے کو حل کر نے کی ہدا یت کی ہے ۔ 
تازہ ترین