• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا: طلال چوہدری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی کے کندھے پر بیٹھ کر اقتدار تک پہنچنے والے آج اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کررہے ہیں۔ ذہنی مریض کبھی بھی ملک کے حق میں بات نہیں کرے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ محاورتاً کہی ہوئی باتیں پی ٹی آئی کے جلسے میں عملی طور پر ثابت ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے میں معرکہ حق میں دشمن کو شکست دینے والی پاک فوج کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اداروں پر الزام تراشی کی گئی۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کب تک کوئی خاموشی اختیار کرسکتا ہے، ہر روز بانی پی ٹی آئی کے ایکس ہینڈل سے ملکی اداروں کے خلاف بے جا تنقید کی جاتی ہے۔

وزیر مملکت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسرائیل کو برا نہیں کہا اور نہ ہی کبھی بھی بھارت کے خلاف کوئی بات کی ہے۔ اس جماعت کا وطیرہ ہے کہ پاکستان کے اداروں پر تنقید کی جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کب تک ان کی باتوں اور تنقید کو نظر انداز کیا جائے گا، یہ اس لائق نہیں کہ ان کی کسی بات کا جواب دیا جائے، ان کی حیثیت بنی گالہ کے شیرو سے زیادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اڈیالہ جیل میں قید دوسرے قیدیوں کے لیے بھی خطرہ بن رہے ہیں، بتائیں یہ دہشت گردوں پر تنقید کیوں نہیں کرتے؟

طلال چوہدری نے کہا کہ قانون کی عملداری ہر صورت ممکن بنائی جائے گی، اب انہیں ہر صورت اپنے کیسز کا سامنا کرنا ہو گا۔

قومی خبریں سے مزید