• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گھر سے ملنے والی خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل، پولیس کا بیان سامنے آ گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے گھر سے خواتین کی ملنے والی تینوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کے مطابق تینوں خواتین کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے، موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہو سکے گی۔

ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعہ کافی حد تک مشکوک لگتا ہے، تین خواتین میں سے ایک کی موت دو روز قبل ہوئی، خواتین کی اموات کے حوالے سے گھر کے سربراہ محمد اقبال کو معلوم تھا۔

ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ محمد اقبال نے ہی تینوں لاشوں کے حوالے سے ون فائیو کو اطلاع دی، ایک لاش محمد اقبال کی اہلیہ، دوسری بیٹی، تیسری بہو کی تھی۔

زبیر شیخ کے مطابق گھر میں موجود محمد اقبال کا بیٹا یاسین تشویشناک حالت میں ملا تھا، یاسین کا بیان حاصل کرنے کے لیے پولیس رات میں اسپتال گئی تھی، کیس کے حوالے سے یاسین کا بیان اہمیت کا حامل ہے۔

قومی خبریں سے مزید