• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ریلی میں شامل افراد کی شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

کراچی کی شارع فیصل ایف ٹی سی کے قریب ریلی میں شامل افراد کی ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں صدر تھانے میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے میں انسداد دہشت گردی، ہنگامہ آرائی، املاک کو نقصان پہنچانے اور دیگر دفعات شامل ہیں۔

مقدمے میں نامزد  12 افراد گرفتار ہیں جبکہ مقدمے میں 300 سے زائد نامعلوم افراد شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق 300 سے 400 افراد پر مشتمل ایک ریلی آئی، ریلی کے شرکاء نے پولیس پر ڈنڈوں، پتھروں سے حملہ کیا اور فائرنگ کی۔

متن کے مطابق ریلی میں شامل افراد نے ریڈ بس، پولیس موبائل اور ایمبولینس کو نقصان پہنچایا۔

قومی خبریں سے مزید