• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس ایچ او تھانہ اڈیالہ نے پی ٹی آئی ارکان کی توہین کی، قومی اسمبلی میں تحریکِ استحقاق جمع

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر واقعے پر قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔

تحریکِ استحقاق میں کہا گیا ہے کہ تھانہ اڈیالہ کے ایس ایچ او نے گزشتہ روز ارکانِ اسمبلی سے توہین آمیز سلوک کیا ہے۔

تحریکِ استحقاق کے مطابق اڈیالہ تھانے کی حدود میں ارکانِ اسمبلی کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

پی ٹی آئی نے تحریکِ استحقاق میں مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایچ او کو پارلیمانی کمیٹی کے سامنے جوابدہ بنایا جائے۔

پی ٹی آئی کے 4 ارکانِ اسمبلی کے دستخط کے ساتھ جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ بحیثیت ارکانِ قومی اسمبلی ہمارا استحقاق مجروح ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید