• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کی کہیں اور منتقلی سے ملک انارکی کی طرف بڑھے گا: اسد قیصر

اسد قیصر—فائل فوٹو
اسد قیصر—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ک ہم متحد ہیں نہیں ڈریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ کل اڈیالہ میں پیش آنے والے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام سے ان کا حق چھین لیا گیا ہے، یہ فاشسٹ حکومت ہے، جو آئین اور قانون کو نہیں مانتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم پُر امن لوگ ہیں، آئین اور قانون کے مطابق آگے بڑھیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ کل جو واقعہ پیش آیا جنہوں نے اس کا حکم دیا ان کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعےکی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

اسد قیصر نے کہا کہ خیبر پختون خوا میں گورنر راج اور بانیٔ پی ٹی آئی کی کسی اور جگہ منتقلی سے ملک انارکی کی طرف بڑھے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 20 اور 21 دسمبر کو قومی کانفرنس بلائی جائے،ہم تمام سیاسی جماعتوں اور بار ایسوسی ایشنز کو دعوت دیں گے،اس قومی کانفرنس میں ہم قومی ایجنڈا دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید