خیبر پختون خوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی ایم پی اے صوبیہ شاہد ایوان میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر لے آئیں۔
اسمبلی فلور پر ن لیگی خاتون ایم پی اے نے فیلڈ مارشل کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے صوبیہ شاہد کو آرام سے بیٹھنے کا کہا اور بعد میں اجلاس 15 دسمبر تک کے لیے ملتوی کر دیا۔