• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر سہیل سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ مقرر

اسلام آباد (رانا غلام قادر ) وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر و تبادلے، ڈاکٹر سہیل سلیم چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ مقرر ، شہاب حامدجوائنٹ سیکریٹری اطلاعات ، چیئرمین، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) ظفر اقبال کے چارج میں توسیع ، پولیس سروس گریڈ 20 کے علی محسن بلوچستان اور پولیس سروس گریڈ 19 کے محمد اقبال خیبر پختونخوا میں تعینات ،نوٹیفیکشن جاری ۔وزیر اعظم نے ڈاکٹر سہیل سلیم 3 سالہ کنٹریکٹ پرپاکستان اینٹی ڈوپنگ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کی منظوری دیدی ،انفا ر میشن گروپ کے گریڈ19 کے افسر اور ڈائریکٹر پریس وزارت اطلا عات و نشریات شہاب حامد جوائنٹ سیکریٹری وزارت اطلاعات و نشریات، ، ڈائریکٹر جنرل، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کو تفویض چیئرمین، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے اضافی چارج میں توسیع3 ماہ یا مستقل چیئرمین کی تعیناتی تک دی گئی ۔
اہم خبریں سے مزید