• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان جلد مسافر طیارہ بنانے کے قابل ہو جائیگا‘ ایئر مارشل (ر) جاوید احمد

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )پاکستان کے سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی سٹڈیز کے صدر ایئر مارشل( ر) جاوید احمد نے کہا ہےکہ’’پاکستان جلد مسافر طیارہ بنانے کے قابل ہو جائے گا‘ کیونکہ ملک کے پاس جدید جنگی طیاروں کی تیاری کا مضبوط انفراسٹرکچر موجود ہے، پاکستان کے ہوا بازی کے شعبے کو فوری طور پر جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ اسے سیاحت، کارگو، ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ، روزگار اور قومی سلامتی کے شعبوں میں اپنی مکمل صلاحیت بروئے کار لانے کا موقع مل سکے ،وہ کمپٹیشن کمیشن کے سینٹر آف ایکسی لینس میں ’’معاشی ترقی میں ایوی ایشن انڈسٹری کے کردار‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کے ایڈوائزر ڈاکٹر عثمان ڈبلیو چوہان، چئیرمین کمپٹیشن کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو، کمیشن کے ممبرز اور دیگر افسران موجود تھے۔ کمپٹیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ مختلف شعبوں کا ریگولیٹری فریم ورک پرانا ہو چکا اور اسے جدید کاروباری تقاضوں، مسائل اور چیلنجز کے مطابق اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے۔
اہم خبریں سے مزید