فیصل آباد (خبر نگارخصوصی ) ایم ڈی سید زاہد عزیز نے ڈی ایم ڈی انجینئر نگ کے ہمراہ سمارٹ ڈرین اینڈ سیور پراجیکٹ شیخوپورہ روڈ کا دورہ کیا۔ڈرین اور سیور کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ڈائریکٹر کنسٹرکشن وسیم محمود ہاشمی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مون سون کی بارشوں کی وجہ سے قدرے دشواری کا سامنا ہے پھر بھی ڈرین اور سیور لائن لگانے کا کام جلد مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ ایم ڈی نے ہدایت کی کہ نشاط آباد تک منصوبہ کو جلد مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کام کی کوالٹی کو یقینی بنایا جائے ۔