• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تائیوان: سب وے ٹرین اسٹیشن پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 5 زخمی

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں سب وے ٹرین اسٹیشن پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔ 

تائیوان کے وزیرِ اعظم کے مطابق جمعے کے روز وسطی تائی پے میں چاقو سے مسلح ایک حملہ آور کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو ئے ہیں، بعد ازاں پولیس کے تعاقب کے دوران ایک عمارت سے گرنے کے بعد حملہ آور خود بھی ہلاک ہو گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے وزیرِ اعظم کا مزید کہنا ہے کہ حملہ آور نے پہلے اسموک بم پھینکے اور پھر لوگوں پر حملہ کیا۔

درین اثناء شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ حملہ آور نے خودکشی کر لی، فوری طور پر واقعے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید