• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’40گدھے برائے فروخت‘، اسرائیلی فوج کا اشتہار

Israeli Army Selling Seized Donkeys Stirs Palestinian Outrage
اسرائیلی فوج نے فلسطینی اخبارات میں’’چالیس گدھےبرائے فروخت‘ کے عنوان سے ایک اشتہار شائع کرایا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے یہ گدھے ادھر ادھر آوارہ پھرتے ہوئے پکڑے تھے اور انہیں تحفظ عامہ کے پیش نظر اور سڑک حادثات کو کم کرنے کے لیے پکڑ کر ضبط کر لیا گیا تھا۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ان کے یہ گدھے مقبوضہ مغربی کنارے کی وادیِ اردن میں کھیتوں میں چرتے ہوئے یا ادھر ادھر آوارہ پھرتے ہوئے پکڑے تھے اور وہ اب ان کو اشتہار کے ذریعے نیلام کررہی ہے اور انہیں ان کے مالکان یا دوسرے فلسطینیوں کو واپس فروخت کررہی ہے۔

فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج اردن کی سرحد کے ساتھ واقع وادی میں ضبطی اور مسماری کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جس کے تحت فلسطینیوں کے مویشیوں کو پکڑا اور ان کے مکانوں کو مسمار کیا جارہا ہے تاکہ انہیں اس علاقے سے مکمل طور پر بے دخل کیا جاسکے اور اس علاقے کو فوج اور یہودی آباد کاروں کے لیے زیر استعمال لایا جا سکے۔ وادی اردن میں پانی کے وافر ذخائر اور زرعی زمین موجود ہے، جسے اسرائیل اپنے دفاع کے لیے اہم قرار دیتا ہے۔
تازہ ترین