شکارپور کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن جاری ہے، پولیس کے مطابق آج آپریشن کے دوران ہلاک ڈاکوؤں کی تعداد 4 ہوگئی جبکہ 22 زخمی ہیں۔
مارے گئے ڈاکوؤں میں بارات کی بس پر فائرنگ کرنے والے بھی شامل ہیں، ہلاک ڈاکو ڈکیتی، چوری، قتل اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں عالم سعد خانانی میں آخری ڈاکو کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔
گزشتہ روز باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا، بھائی اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے تھے۔