• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15 سالہ لڑکی کی عدم بازیابی پر پولیس افسران سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے 15 سالہ لڑکی کے اغوا اور عدم بازیابی پر پولیس افسران سے جواب طلب کرلیا۔

عدالت عالیہ سندھ میں کورنگی سے اغوا ہونے والی 15 سالہ لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔

وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایمن رواں سال 10 نومبر کو کورنگی سے اغوا ہوئی، ڈیڑھ ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود نہ ملزم گرفتار ہوا نہ لڑکی بازیاب ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ سمیت پولیس حکام کو نوٹس جاری کردیا۔

عدالت عالیہ سندھ نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) کراچی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی اور تفتیشی افسران سے جواب طلب کیا ہے۔

عدالت نے فریقین کو 13 جنوری 2026ء تک جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید