کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت دلبر کے نام سے کی گئی ہے، بچہ گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ گٹر میں گر گیا۔
پولیس حکام کے مطابق گلی کے دیگر بچوں نے دلبر کے گھر جاکر اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دی، بچے کے چاچا نے خود لاش کو گٹر سے باہر نکالا۔