• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکریٹری محکمہ انسانی حقوق کی عدم حاضری، پینل آف چیئرمین برہم

فائل فوٹو، پنجاب اسمبلی
فائل فوٹو، پنجاب اسمبلی

پنجاب اسمبلی میں پینل آف چیئرمین سمیع اللّٰہ خان محکمہ انسانی حقوق کے سیکریٹری کی عدم حاضری پر برہم ہوگئے۔

انہوں نے سیکریٹری انسانی حقوق کو کل اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی اور رولنگ دی کہ انسانی حقوق اور اقلیتی امور سے متعلق سوالات کل دوبارہ ایجنڈے میں شامل کیے جائیں۔

سمیع اللّٰہ خان نے مزید کہا کہ پہلی بار محکمے کے سوالات ایوان میں آئے، عدم حاضری غیر ذمے دارانہ عمل ہے، سیکرٹری کی عدم موجودگی میں ایڈیشنل سیکرٹری کو بھیجا جانا چاہیے تھا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیکشن آفیسر کی موجودگی قابل قبول نہیں، سیکرٹری اگر عدم حاضری کا جواز پیش کریں گے تو تحریری ثبوت جمع کرانا ہوگا۔

پینل آف چیئرمین نے گیلری میں بیٹھے سیکشن آفیسرز نے گیلری سے جانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سیکریٹری کا محض مصروفیت کا بہانہ قابل قبول نہیں ہوگا، ایوان کو جواب درکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید