مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بار بار ٹوٹنے والی جہانگیر روڈ 2 ماہ میں بنوانے کا اعلان کر دیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے تاخیر کے شکار یونیورسٹی روڈ منصوبے کا مسئلہ جولائی تک اور تاخیر کے شکار کریم آباد انڈر پاس کو جلد مکمل کرنے کے عزم کا اظہا کرتے ہوئے کہا کہ جو اب تک ہوا اس پر شہریوں سے معذرت خواہ ہیں۔ غلطیاں تسلیم کرنے تک بحیثیت قوم آگے نہیں بڑھ سکتے۔
انہوں نے کہا کہ منور چورنگی انڈر پاس جون میں مکمل ہو جائے گا، شہر پر 46 ارب روپے خرچ کریں گے۔ نئے پارکس، اربن فارسٹ اور نئے قبرستان بنائیں گے، قبرستانوں کے لیے زمین وزیراعلیٰ فراہم کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ منفی پروپیگنڈا کرنے والے شہر سے دشمنی کرتے ہیں، وہ کسی اور کا نہیں، کراچی شہر کا نقصان کرتے ہیں۔
میئر کراچی نے کہا کہ کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈزیز اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈزیز کی پارٹنر شپ کے لیے حکومت کو منالیا تھا، منافقین کی وجہ سے کام رک گیا۔