ترجمان قومی اسمبلی نے اسپیکر کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر کو خط لکھ دیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سابق قائد حزب اختلاف سے متعلق زیر التوا مقدمات کی معلومات کیلئے یہ چوتھا خط ہے۔ پہلے خطوط 19 نومبر، 5 دسمبر اور 19دسمبر 2025 کو ارسال کیے گئے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ خط میں سابق قائد حزب اختلاف پر مقدمات کی موجودہ صورتحال بتانے کی درخواست کی گئی ہے۔ قائد حزب اختلاف کی تقرری کیلئے مطلوبہ معلومات آئینی و قانونی ضرورت ہیں۔
قومی اسمبلی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ بعض مقدمات میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ بطور فریق شامل ہے، مطلوبہ معلومات ملنے پر قائدحزب اختلاف کے تقرر کا عمل آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔