سندھ کابینہ نے صنعتی علاقوں کی ترقی کے لیے 2.9 ارب روپے کی منظوری دی۔
اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت صنعتی ترقی کے لیے پُرعزم ہے، کراچی کے تمام صنعتی علاقوں کی سڑکوں اور نکاسی آب کے نظام کی مرمت کی جائے گی۔
سندھ حکومت صوبے کے دیگر انڈسٹریل اسٹیٹس کے لیے الگ پیکیج کا اعلان کرے گی، 23 اضلاع میں عوامی کچہریاں منعقد کی جائیں۔ جنوری کے دوسرے ہفتے سے دوبارہ عوامی کچہریاں شروع کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو عوامی شکایات کا ازالہ کر کے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شکایات کا ازالہ نہ ہونے پر متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔